ویب ڈیسک: امریکا سعودی عرب جوہری معاہدہ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس سلسلے میں سعودی عرب سے معاہدہ کے حوالے سے امریکہ نے اسرائیل سے تعلقات کی شرط واپس لے لی۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 13 مئی کو سعودی عرب کے دورے پر جانے والے ہیں جہاں 100 ارب ڈالر سے زائد کے ممکنہ دفاعی معاہدے اور دیگر معاشی امور پر بات چیت متوقع ہے۔
غیر ملکی ذرائو ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی امریکا کی جانب سے بڑی سفارتی لچک کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور اسرائیلی سفارتکاری کے لیے اسے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ امریکا سعودی عرب جوہری معاہدہ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے، اس سلسلے میں سعودی عرب سے معاہدہ کے حوالے سے امریکہ نے اسرائیل سے تعلقات کی شرط واپس لے لی۔
