ویب ڈیسک: پاک فوج کےہاتھوں رسوا ہونیوالی بزدل بھارتی فوج کی سول آبادی پر بمباری کے واقعات رپورٹ ہونے لگے ہیں، اس سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کےہاتھوں رسوا ہونیوالی بزدل بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر شکست کھانے کے بعد، لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنا نے لگی، بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی فوج نے ہجیرہ، فارورڈ کہوٹہ اور کھوئی رٹہ میں سول آبادی کو نشانہ بنایا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید جبکہ 7 زخمی ہو گئے، بھارتی فوج شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کر رہی ہے، تاہم اس کے جواب میں پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے میں مصروف ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کی توپیں خاموش ہو گئیں۔
