عمران خان کی جان کو خطرہ

عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، جنید اکبر نے ایک بار پھر خبردار کردیا

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر جنید اکبر نے ایک بار پھر خبردار کر دیا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ یکجتی کا ڈرامہ اور بہانہ کر کے ہم سے سپورٹ تو لے رہے ہیں، لیکن یکجہتی کے لیے سب سے اہم اقدام نہیں کیا جارہا، یکجہتی کے لیے سب سے اہم قدم یہی ہے کہ عمران خان کو رہا کر کے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے۔
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈر ہے کہ جنگ کو بہانا بنا کر کوئی مزائل یا ڈرون اڈیالہ نہ آجائے، ہمیں خطرہ ہے جنگ کے بہانے عمران خان کی جان کو نقصان نہ پہنچایا جائے، اسی لئے بار بار کہہ رہا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر وانا میں قبائلی مشران کا جرگہ