انٹر امتحان کیخلاف طلبہ کا احتجاج

پشاور: انٹر امتحان کیخلاف طلبہ کا احتجاج ، جی ٹی روڈ ہشتنگری کے مقام پر بند

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں‌ انٹر امتحان کیخلاف طلبہ کا احتجاج ، مظاہرین نے اس دوران جی ٹی روڈ ہشتنگری کے مقام پر بند کر دی ، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں.
احتجاج میں سرکاری و نجی کالجز کے طلبہ شریک تھے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحانی نظام کے ساتھ تجربات کئے جارہے ہیں ،ایک کالج کے طلبہ کو دور کسی دوسرے کالج میں امتحان کے لیے بھیجا گیا ہے، جو کہ زیادتی ہے.
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امتحان کے دوران طلبہ پر بے جا سختی بھی کی جارہی ہے،جو ان کا مستقبل تباہ کرنے کے مترادف ہے، یاد رہے کہ پشاور میں‌ انٹر امتحان کیخلاف طلبہ کا احتجاج کے دوران حکومت سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا.

مزید پڑھیں:  بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کررہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر