ویب ڈیسک: پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی، امریکہ کا بھارتی دعووں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کرنے سے بھارت کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت پر پاکستان کا موقف درست جبکہ بھارت کا جھوٹ ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا، بھارت کا بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات لگانا اس کا پرانا کھیل ہے، اب کی بار بھی ایسا ہی ڈرامہ رچایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کا فالس فلیگ ڈرامہ امریکہ کا غیر جانبدار موقف منظر عام پر آنے کے بعد ناکام ہو گیا، امریکہ کا بھارتی دعووں پر انٹیلیجنس شواہد کی تصدیق سے انکار کرنا بھارت کیلئے پریشان کن ثابت ہو گا۔
اس سلسلے میں ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے بھارتی معلومات تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیا گیا ہے، امریکی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ دونوں ممالک سے رابطے جاری ذمہ دارانہ حل چاہتے ہیں۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم انٹیلیجنس یا پیغامات پر تبصرہ نہیں کریں گے، ہمارے رد عمل سے متعلق ریکارڈ موجود ہے، پاکستان آزادانہ تحقیقات چاہتا ہے۔
سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی خاموشی نے بھارت کے بے بنیاد دعوے پر سوال اٹھا دیا، اگر بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو تحقیقات سے کیوں بھاگ رہا، پاکستان کے مطالبے کو امریکہ کی جانب سے جائز تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
