ویب ڈیسک: چارسدہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردو ں کے 3سہولت کار گرفتار کر لئے ۔
ایس پی سجاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اس دوران دہشت گردکوں کے تین سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان سے راکٹ گولے سمیت ہینڈ گرنیڈ و دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ،ملزمان سہولت کار تھے اور مسلسل افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ساتھ رابطوں میں تھے ۔
ایس پی سجاد خان نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان دہشت گردوں کی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے ،مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
