ویب ڈیسک: ایبٹ آباد کا رہائشی پاک فوج کا جوان وانا میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والا پاک فوج کا نائب صوبیدار سید ظہیر حسین شاہ گزشتہ روز وانا میں دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہوا ۔
شہید کا جسد خاکی آج آبائی علاقے چمہد پہنچایا گیا ۔
ظہیرحسین شاہ نے 23سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی تھی ان کا تعلق پاک فوج کے 27ایف ایف یونٹ سے تھا ۔
شہید ہونے والے سید ظہیر حسین شاہ نے سوگواروں میں بیوہ ، تین بیٹے اور ایک بیٹھی چھوڑی ۔
