ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سعوی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی عرب کے سفیر اور وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا۔
سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر دورہ پاکستان کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب پاک، بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔
