جسٹس عائشہ کا چیف جسٹس کو خط

جسٹس عائشہ کا اختلافی نوٹ آن لائن اپ لوڈ نہ ہونے پر چیف جسٹس کو خط

ویب ڈیسک: مخصوص نشستوں کے کیس میں اختلافی نوٹ آن لائن اپ لوڈ نہ ہونے پر جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا ۔
خط میں جسٹس عائشہ نے لکھا ہے کہ کل دوپہر 3:11 بجے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کو فیصلہ اپ لوڈ کرنے کیلئے بھیجا گیا، آج صبح بھی فیصلہ اپ لوڈ کرکے کا کہا لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایسا نہیں کیا۔
انہوں نے خط میں مزید لکھا کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کا احکامات پر عمل درآمد نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔
جسٹس عائشہ ملک نے خط میں چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ فیصلے کی کاپی فوری اپ لوڈ کی جائے۔

مزید پڑھیں:  بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی سرپرستی کررہاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر