پی ایس ایل 10 ملتوی

پاک بھارت کشیدگی: پی ایس ایل 10غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل 10) کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔
ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کو موجودہ حالات کے پیش نظر ملتوی کیا گیا جس کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے ۔
اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظرر کھتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے جاری پی ایس ایل 10کے باقی میچز ملتوی کردیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل 10کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  یوم تشکر،معرکہ حق کی کامیابی پرصوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی