ویب ڈیسک: سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور پاک بھارت کشیدگی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ امور کا خیرمقدم کیا۔
دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور انہوں نے علاقائی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے فرو کے لیے سعودی عرب کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔
بعد ازاں سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہائوس پہنچے ہیں جہاں دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات سمیت خطے میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیراس سے قبل بھارت کے دورے پر تھے اور نئی دہلی سے اسلام آباد پہنچے۔
