جمرود میں گاڑی پر فائرنگ

جمرود میں گاڑی پر فائرنگ :ایک شخص جاں بحق ،دو زخمی

ویب ڈیسک: جمرود میں چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔
واقعہ جمرود کے ٹیڈی بازار کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک افغان شہری جاں بحق جبکہ دو مقامی افراد زخمی ہو گئے ۔
نامعلوم افراد کی جانب سے جمرود قلعہ پر بھی فائرنگ کی گئی جس پر سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی فائرنگ کی ۔
متعدد گولے بازار میں بھی آگرے جس سے مختلف دکانیں بھی نشانہ بنیں تاہم خوش قسمتی سے دوکاندار بال بال بچ گئے ۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں ۔

مزید پڑھیں:  ہمارا کام نعرے نہیں، عملی طور پر عوام کی خدمت ہے، سردار محمد یوسف