سوزوکی وین اور ٹرالر میں تصادم

مالاکنڈ: سوزوکی وین اور ٹرالر میں تصادم،2افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: مالاکنڈ میں سوزوکی وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ مالاکنڈ کے علاقہ پل چوکی شاہراہ پر پیش آیا جہاں سوزوکی وین اور ٹرالر کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 3شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشوشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے مزید 250فلسطینی شہید