بھارت نے پاکستان کی ایئربیسز

بھارت نے پاکستان کی ایئربیسز کو نشانہ بنایا، اثاثےمحفوظ ہیں،ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک: ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی تین ایئربیسز کو نشانہ بنایا ہے، اب ہمارے ردعمل کا انتظار کرے۔
ترجمان پاک فوج نے ہنگامی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے نورخان ائیربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت کی جارحیت سے مرعوب ہونیوالے نہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے ایک اور ہنگامی پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے آدم پور سے 6 بلیسٹک میزائل فائر کئے جن میں سے 5 بھارتی شہر امرتسر جبکہ ایک آدم پور میں گرا، بھارت نے اپنے لوگوں پر ہی بیلسٹک میزائل گرانا شروع کردیئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت سکھوں کو ٹارگٹ کررہا ہے، ہماری ہمدردیاں سکھوں کے ساتھ ہیں اور ہر قسم کی بھارتی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت نے مذموم سازشوں کے ذریعے سکھوں کی آبادی کو ٹارگٹ کیا ۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی تین ایئربیسز کو نشانہ بنایا ہے، اب ہمارے ردعمل کا انتظار کرے۔
دوسری طرف شہریوں کی بڑی تعداد نور خان ایئر بیس پہنچ گئی ، جبکہ نور خان ایئر بیس کے مرکزی دروازے پر پاک فوج کی بھاری نفری تعینات ہے، بم ڈسپوزیبل سکواڈ اور فائیر بریگیڈ کہ گاڑیاں بھی موقع پر موجود ہیں، اس موقع پر شہری پاک فوج کے حق میں شدید نعرے بازی کر رہے ہیں.

مزید پڑھیں:  دیر : دریائے پنجکوڑہ میں لاپتہ ہونیوالے موٹر کار ڈرائیور کی نعش مل گئی