ویب ڈیسک: آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز ہو چکا ، 26 مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ، پٹھان کوٹ سمیت 5ہوائی اڈے تباہ، پاکستان نے فتح 2 میزائل دہلی پر داغ دیا. بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ ، سپلائی ڈپو اڑی ، براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی گئی. نگروٹا براہموس سائٹ اور دہرنگیاری آرٹلری پوزیشن تباہ ہونے سے دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں جوابی کارروائیاں مزید تیزکر دی ہیں۔آپریشن “بنیان مرصوص” کے تحت پاک افواج نے نگروٹا میں موجود براہموس میزائل سٹوریج سائٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور مکمل طور پرتباہ کر دیا۔اس کے ساتھ ہی دہرنگیاری کے علاقے میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے بھارتی فورسز کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اہداف دشمن کی جنگی صلاحیت کے اہم مراکز تھے جن کی تباہی سے بھارتی فوج کی کارروائیوں میں واضح رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ پاک افواج کی جانب سے دشمن کے دیگرعسکری اہداف کو بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، متعدد مقامات سے دشمن کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
پاکستانی ائیر بیسز پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی ہے اور دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز ہوچکا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارتی آرٹلری گن پوزیشن دہرنگیاری اور پاکستان کی جانب سے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی گئی ہیں۔
سیکیورٹی زرائع کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز ہو چکا ہے ، اس دوران 26 مختلف اہداف کو نشانہ بنایا گیا ، پٹھان کوٹ سمیت 5ہوائی اڈے تباہ کر دیئے گئے، جبکہ پاکستان نے مزید تباہی کیلئے فتح 2 میزائل دہلی پر داغ دیا.جالندھر، جموں، پٹھان کوٹ، ادھم پور اور گجرات کے ہوائی اڈوں کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کر دی گئی۔ پاک فورس نے بھارت پر شدت سے حملہ کر دیا ہے، اس سلسلے میں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت میں 26 مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اس کارروائی کے دوران پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی ہے جبکہ بھارت میں مزید جگہوں پر حملے جاری ہیں۔اس دوران بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور سپلائی ڈپو اڑی بھی تباہ کر دی گئی ہے. زرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناردرن کمانڈ ہیڈکوارٹر پر حملہ کر دیا، بھارتی دفاعی نظام مکمل طور پر ناکام ہو کر رہ گیا، جس سے پاکستان کے سارے مزائیل اپنی اہداف پر ٹھیک لگے، پٹھان کوٹ، گجرات، اور سرینگر کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا.
ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے تین میزائل آدھم پور ایئر بیس پر لگے. وہ تمام بیسز جہاں سے پاکستان کے عوام اور مساجد پر حملے کیے گئے، کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ، آپریشن میں متعدد ٹارگٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے. بھارتی سورت گڑھ ائیر فیلڈ بھی تباہ کر دی گئی.
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس کی سٹوریج کو تباہ کردیا ہے، یہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے۔ پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ ادھم پور کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔ ان تمام بیسز سے جہاں سے پاکستان کے عوام، مساجد و دیگر مقامات پر حملے کیے گئے تھے، ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔
ایل او سی پر بھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ
پاک فوج کی جانب سے جاری جوابی کارروائی کے دوران ایل او سی پر بھارت کی متعدد پوسٹیں مکمل تباہ کر دی گئیں۔
پاک فوج کے ہاتھوں لائن آف کنٹرول پر ربتانوالی اور ڈنہ پوسٹوں سمیت خواجہ بھیک کمپلیکس اور رنگ کنٹوئر بالمقابل سنکھ بھی مکمل تباہی سے ہمکنار ہو گئے۔ بھارتی توپوں کی گن گرج پاکستانی گولہ باری سے یکدم خاموش پڑ گئی۔ بھارتی پوسٹوں کی تباہی کے مناظر ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔
راجوڑی میں افواج پاکستان کی کامیاب کاروائی، دہشتگردوںکا سہولت کار راج کمار مارا گیا
پاک بھارت کشیدگی کے دوران راجوٹی میںافواج پاکستان کی کامیاب کارروائی کی گئی ہے، اس دوران بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار تھاپا دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا، حکومتی اعلی عہدے کی آڑ میں دہشتگردوں کے ساتھ ملاپ تھا ، جبکہ راج کمار کشمیری مسلمانوں کے لئے دہشت کی علامت تھا.
ذرائع کے مطابق راج کمار زیادہ تر اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل ہوتا تھا ، راجوڑی میں افواج پاکستان کی جوابی کارروائی میں راج کمار مارا گیا.
