لاہور اور راولپنڈی میں عوام سڑکوں

پاک فوج کی حمایت میں لاہور اور راولپنڈی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے

ویب ڈیسک: بھارت پر جوابی حملہ کرنے پر پاک فوج کی حمایت میں لاہور اور راولپنڈی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات ک مطابق پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملک بھر میں عوامی سطح پر پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کی حمایت میں لاہور اور راولپنڈی میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ ہے اور ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ عوامی جوش و خروش اس بات کا عکاس ہے کہ ملک کی مسلح افواج کو قوم کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور کسی بھی بیرونی دباؤ یا خطرے کے مقابلے کے لیے پوری قوم متحد ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا: دہشتگردی واقعات میں خواتین کے ملوث ہونے کا انکشاف