ویب ڈیسک: بھارتی اشتعال انگیز کارروائیوں کے بعد پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا ہے، اس دوران پاکستان کا سائبر حملہ بھی دیگر کارروائیوں کی طرح شدید تھا، جس سے بھارت میں 70 فیصد بجلی گرڈ ناکارہ ہو گئے اور وہاں ہر سو اندھیرا ہی چھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی دلیر افواج کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی سائبر حملہ بھی کیا گیا، جس سے ہندوستان بھر میں رات اچانک اندھیر چھا گیا۔
پاکستان کے اس سائبر حملے کے نتیجے میں بھارت میں 70 فیصد بجلی گرڈ ناکارہ بنا دیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے نے نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں کو بھی شدید متاثر کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور کو بھی تباہ کر دیا۔
