پاک فوج نے بھارت کو ناکوں

پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے، 9اہداف ہٹ

ویب ڈیسک: بھارتی گولہ باری و جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس دوران پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے، اور کامیابی سے اپنے 9اہداف ہٹ کئے۔
پاک فوج کے ہاتھوں نشان عبرت بننے والے بھارتی اہداف میں بیس براہموس میزائل سٹوریج کی تباہی بھارت کے لئے بڑا نقصان ہے، اس کے علاوہ اودھم پور میں ایئر ڈیفنس سسٹم کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایئر بیس کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری نقصان پہنچایا۔
پاکستان کی دلیر فوج کے ہاتھوں نشانہ بننے والا تیسرا ہدف پٹھان کوٹ ایئر فیلڈ ہے، جسے کامیابی و مہارت سے نشانہ بنایا گیا، جالندھر ایئر بیس کو بھی نشان عبرت بنایا گیا، جبکہ گجرات میں متعدد ایئر بیسز کو نشانہ بنا کر پاکستان کے مظلوم و معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا بدلہ لیا گیا۔
دہلی ریجن بھی پاکستانی افواج کے نشانے پر ہے، اس ہدف کو کا فوج کی جانب سے تختہ مشق بنایا گیا ہے اور اس پر بھی میزائلوں کی بارش کر دی گئی ہے، راجستھان میں فوجی تنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص کے ابتدائی کارروائیوں میِں سرینگر کے ایئر بیس کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، جہاں ایمرجنسیز رپورٹ ہوئی ہیں، جبکہ چندی گڑھ میں اسلحہ کے ڈپو کو بھی تباہ کر دیا گیا۔ بھارتی گولہ باری و جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس دوران پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے، اور کامیابی سے اپنے 9اہداف ہٹ کئے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت میں شدت پسندوں کا حملہ،امن کمیٹی کاجوان جاں بحق