ویب ڈیسک: پاک بھارت گشیدگی کے باعث پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، فلائٹ آپریشن کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شارجہ، دبئی اور ریاض کو جانے والی پروازیں ملتوی کردی گئیں۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق پی آئی اے،عربیہ اور دیگر پروازیں بھی ملتوی کر دی گئی ہیں، عربیہ کی 7 بجکر 10 منٹ پر جانے والی پرواز سمیت پی آئی اے کی 7 بجکر 50 منٹ پر دوبئی جانے والی اور نجی ایئر لائن کی ریاض کےلیے دوپہر 2 بجکر50 منٹ پر جانے والی پرواز معطل کر دی گئی۔
سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورت حال کے لیے باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ کو کھلا رکھا گیا ہے، تاہم پروازیں دن 12 بجے تک ملتوی کی گئی ہیں۔
