ویب ڈیسک: پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اُڑی میں بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور سپلائی ڈپو تباہ کر دیا اور اس کے ساتھ ہی بجلی کا طویل ترین بریک ڈاون ملک بھر میں شروع ہو گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے علاقے اُڑی میں واقع بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر “جی ٹاپ” اور سپلائی ڈپو کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
حملے میں دشمن کے فوجی انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا، ادھر سائبر وارفیئر کے ذریعے بھارت کے خلاف ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے 70 فیصد سے زائد بجلی گرڈ ناکارہ ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اہم صنعتی اور دفاعی علاقوں میں بجلی کی بندش سے شدید خلل پیدا ہو چکا ہے، ہندوستان کا بیشتر حصہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے اور معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ بھارتی ادارے نظام کی بحالی میں ناکام دکھائی دے رہے ہی۔
