ویب ڈیسک: پاکستان کے منہ توڑ جواب پر بھارت میں سناٹا چھا گیا، دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔
افواجِ پاکستان کا دشمن کو منہ توڑ جواب اس قدر شدید تھا کہ اس سے بھارت میں سناٹا چھا گیا، اور اسی چھائے جانیوالے سناٹے میں ان پر چھایا حقیقی خوف بکوبی دیکھا جا سکتا ہے۔
جذبہ شہادت سے سرشار پاک فوج کے جوانوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، اور اس کارروائی کے دوران راجوڑی میں پاکستان میں دہشتگردی کرانے والا بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کا تربیتی مرکز تباہ کر دیا گیا۔
بھارت کے ہلوارا ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا، اس سے پہلے افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور،جموں، سرسہ اور برنالہ کی ائیر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ہیں۔
