ویب ڈیسک: شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی حملے کا واقعہ رونما ہوا ہ ے، اس دوران بھارتی حملہ آوروں نے پاک امارات دوستی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا، بھارت کی جانب سے اس حملہ کے دوران پاک امارات دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری ہے۔
