ویب ڈیسک: پاک بھارت کشیدگی میں پاک فوج نے دھاک بٹھا دی، پاکستانی طیارے JF-17تھنڈر نے بھارتی دفاعی سسٹم ناکارہ بنا کر مہارت ثابت کر دی۔ یہ پاکستان کے لیے انتہائی قابل فخر اور تاریخ ساز مناظر ہیں۔
بھارتی S-400 سسٹم کو تباہ کرنے کے لیے اڑان بھرنے والے JF-17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو منظرعام پر آ گئی، جس میں ہائپر سونک میزائل لے جا کر بھارتی دفاعی سسٹم ناکارہ اور تباہ کرنے والے JF-17 تھنڈر کی موومنٹ دکھائی گئی ہے۔
ادھر بھارتی S-400 سسٹم تباہ کر کے افواج پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، پاکستان نے بھارت کا یہ جدید سسٹم تباہ کر کے نام نہاد بھارتی دفاعی نظام اور کھوکھلے دعووں کو زمین بوس کر دیا۔