ویب ڈیسک: پاک فوج کی جانب سے شروع ہونے والے آپریشن بنیان المرصوص میں شاہینوں کو ایک اور کامیابی ملی ہے، جاری آپریشن کے دوران من کوٹ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی آرٹلری گن پوزیشن تباہ کر دی گئی۔
دوسری طرف لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کے حوصلے بلند اور پرعزم ہیں، اس موقع پر نعرے تکبیر اللّٰہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی، جذبہ شہادت سے سرشار افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بہادر پاکستانی افواج نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے مناظر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔