ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں بھارت کیخلاف جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں، فلیگ مارچ ریلی کی قیادت سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار نے کی۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاک فوج کی طرف دیکھنے والی ہر میلی انکھ کو نکال دیں گے، 22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، دشمن کے طیارے گرا کر پاک فوج نے دشمن کو حواس باختہ کر دیا ہے۔
سابق صوبائی وزیر حاجی ابرار کا کہنا تھا کہ اج پوری قوم نے دیکھا کہ پاک فوج نے گھر میں گھس کر دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہر محاز پر کھڑی ہے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ جنگ طیاروں سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہے، پاکستانی قوم ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔
