خیبرپختونخوا حکومت کا شہداء کے ورثا

خیبرپختونخوا حکومت کا شہداء کے ورثا و زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید اور زخمیوں کیلئے بڑا اعلان، خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے شہداء کے ورثا و زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھرپور مالی معاونت کرے گی اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں خیبرپختونخوا کے شہداء کے ورثا اور زخمیوں کیلئے امدادی پیکج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجہ میں ملک کے کسی بھی حصے میں اگر خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ مالی معاونت صوبائی حکومت کے ریلیف پیکج کے تحت کی جائے گی، صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والے شہداء کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، اور ان کی معاونت جاری رکھی جائِیگی۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایسے تمام متاثرین کا بھر پور خیال رکھے گی۔

مزید پڑھیں:  گلگت بلتستان میں جشنِ بہاراں پولو ٹورنامنٹ کا شاندار اختتام