ویب ڈیسک: پاک فوج کی جانب سے آپریشن بنیان المرصوص جاری ہے، اس دوران دشمن کو دندان شکن جواب دیا جا رہاہے، جاری آپایشن میں افواج پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی، اور اس نے گھٹنے ٹیک دیئے.
سیکورٹی فورسز نے کہا ہے کہ بھارت کا اڑی سپلائی ڈپو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، اڑی سپلائی ڈپو” کی تباہی افواج پاکستان کی بڑی کامیابی ہے ، اس کارکردگی کی بدولت افواج ِ پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی، جس کے باعث بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے. سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سےپاکستان کیخلاف جارحیت پرپاک فوج کا منہ توڑجواب جاری ہے.
دوسری جانب افواج پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے، اس دوران توپ خانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اڑا دیے ، سیکورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ پاک فوج کی12.7گن دشمن پر آگ برسا رہی ہیں، اس بمباری نے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں.
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی عوام توپوں کی فائرنگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے. ایل او سی پر بھی پاکستانی افواج جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہیں، پاک فوج نے قلعہ ڈھیر ، گرین پلیٹو ، اور جنگل ون پوسٹ بالمقابل پیر کانٹھی سیکٹر اور نیو کمپلیکس بالمقابل دھودی سیکٹر کو تباہ کردیا ، بھارت کی جانب سےپاکستان کیخلاف جارحیت پرپاک فوج کا منہ توڑجواب جاری ہے.
