اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو

اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کردیا ، میاں نواز شریف

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو سرخرو کردیا ۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، افواج پاکستان اور نواز شریف نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

مزید پڑھیں:  26نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 86 کارکنان کی ضمانتیں منظور