متحدہ عرب امارات کا خیر مقدم

متحدہ عرب امارات کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیر مقدم

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کی جانب سے بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا گیا ہے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
شیخ عبداللہ بن زید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق کا خیر مقدم کیا ۔
اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس چوری قطعاً قابل قبول نہیں ہے ، وزیراعظم