ملک کی خودمختاری پر کبھی

ملک کی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، صدر مملکت

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا لیکن ملک کی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور سیز فائر پر اپنے بیان میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے، آج ہماری قوم کا عزم بے مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے،آرمی چیف، ایئر چیف، نیول چیف اور تمام افواج کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی بہادری اور انتھک محنت نے اس جنگ میں ہمیں فتح سے ہمکنار کیا۔ جبکہ قوم کو خوشی منانا چاہیے اور شہادت پانے والوں کے لیے دعا بھی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر اور سندھ طاس معاہدے کے حل میں ہے مشکل گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے پر چین ،امریکہ، ترکیے اور سعودی عرب کا شکریہ۔

مزید پڑھیں:  پولی گرافک ٹیسٹ :عمران خان نے دوسرے دن بھی انکار کردیا