برطانوی میڈیا کا پاکستانی فضائی طاقت

پاکستانی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہے، یورپی میڈیا

ویب ڈیسک: امریکی ذرائع ابلاغ کے بعد یورپی میدیا کا پاکستانی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہونے کا اعتراف، بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یورپی صحافی نے بھی پاکستانی فضائی طاقت بھارت سے زیادہ ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، بی بی سی جنوبی ایشیا کے ذرائع کے مطابق بھارت کو یہ بات ماننا پڑے گی کہ پاکستان کو فضائی طاقت میں بھارت پر برتری حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کرسکتا ہے کہ اس نے پاکستان کے نیوکلیئر اثاثوں کے باوجود پاکستان کے اندر حملہ کیا، لیکن بھارت کی جانب سے پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بھارت نے اربوں ڈالرزکا اسلحہ خریدا تھا، اس کے باوجود اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:  رواں ہفتے 13اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،14 سستی ہو گئیں