ویب ڈیسک: جنگ بندی اعلان کے بعد حج آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، کشیدگی کے سبب گذشتہ روز بھی تین حج فلائٹس معطل ہوئی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے جنگ بندی اعلان کے بعد حج آپریشن دوبارہ شروع کر دیا، کشیدگی کے سبب گذشتہ روز بھی تین حج فلائٹس معطل ہوئی تھیں، پاک بھارت کشیدگی کے باعث حج آپریشن کی10فلائٹس معطل ہوئیں، ان 10فلائٹوں کے معطل ہونے سے 2290حاجی حجاز مقدس نہیں جا پائے تھے۔
کشیدگی کے باعث 7سعودی ائیر لائن اور3پی آئی اے کی پروازیں معطل ہوئی تھیں۔ وزارت مذہبی امور رہ جانے والے 2290 حاجیوں میں سے 1100حاجیوں کو پی آئی اے کی سپیشل فلائٹس سے روانہ کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ باقی 1100حاجیوں کو بھی آئندہ چند روز میں بھجوا دیا جائے گا۔
