7 پولیس اہلکار معطل

لکی مروت، ٹک ٹاک بنانے پر 7 پولیس اہلکار معطل

ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں ٹک ٹاک بنانے پر 7 پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے، جن میں پولیس ایس آئی بھی شامل ہے۔
ایس آئی نے ماتحت اہلکاروں کے ہمراہ دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی، ڈی پی او جواد اسحاق نے ایس ایچ او سید ایاز خان سمیت 7 پولیس اہلکار معطل کر کے انہیں لائن حاضر کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ذرائع کے مطابق معطل اہلکاروں کے خلاف باقاعدہ چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے، ڈی پی او نے مکمل تحقیقات کا حکم بھی دے دیا۔

مزید پڑھیں:  امریکہ کی بھارتی شہریوں کو ملک سے نکلنے کی دھمکی ، انخلا بدستور جاری