ویب ڈیسک: ضلع مالاکنڈ کی تحصیل درگئی سے لے کر بٹ خیلہ تک میں بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔
ان ریلیوں میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، ان کا جوش دیدنی تھا، ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے معصوم شہدا کا بدلہ لے لیا۔
ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ بھارت کو منہ توڑ جواب دینے والی افوج پاکستان قوم کا فخر ہیں، اس دوران افواج پاکستان کے حق میں پرجوش نعرے بازی کی گئی۔
