ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھرمیں شفقت و قربانی کا پیکر ماوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، ماں وہ ہستی ہوتی ہے جو کسی تعریف کی محتاج نہیں ہوتی، ماں شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سمیت عظمت کا نشان ہوتی ہے، یہ قدرت کا وہ عظیم تحفہ ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ہو سکتا، اسی کی دعاوں سے اولاد تحفظ پاتی ہے۔
شفقت و قربانی کا پیکر ماوں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماؤں کا خصوصی عالمی دن منایا جارہا ہے، ماں قدرت کا وہ تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کا اجاگرکرنا، ماں کیلئےعقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔
یاد رہے کہ ماوں کا عالمی دن سب سے پہلے 1911 میں امریکہ میں منایا گیا، تب سے اب تک 11 مئی کو ماوں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
