ویب ڈیسک: اقوام متحدہ کا پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک پر مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر فلیمون یانگ نے پاک بھارت جنگ بندی کا خیرمقدم کرنے کے ساتھ ساتھ اس اقدام کو دونوں ممالک سمیت خطے کیلئے مثبت اقدام قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین مذاکرات جاری رہنے چاہئیں، یہ کشیدگی میں کمی کی جانب ایک بامعنی قدم ہے جو علاقائی امن اور استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو اختلافات دور کرنے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے سفارتی کوششوں اور بات چیت کو جاری رکھنا چاہئے۔
