اسرائیل نے دیرالبلاح میں پناہ گزین

اسرائیل نے دیرالبلاح میں پناہ گزین کیمپ پر ہلہ بول دیا، 21فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیل نے دیرالبلاح میں پناہ گزین کیمپ پر ہلہ بول دیا، اس دوران مزید 21 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئِے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ پر مظالم کا سلسلہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، ایک طرف فلسطینیوں پر بارود برسایا جا رہا ہے تو دوسری طرف امداد بند کر دی گئی ہے، جس سے غزہ کے باسی ہر طرف سے مشکلات میں گھر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تازہ صیہونی بربریت کی مثال نہیں ملتی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل نے دیرالبلاح میں پناہ گزین کیمپ پر ہلہ بول دیا، اس دوران وحشیابہ بمباری کی گئی جس سے مزید21فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہوگئے۔
اسرائیل نے صرف پناہ گزین کیمپ ہی نہیں ہر وہ جگہ ہٹ کی ہے جہاں سر چھپانے کی جگہ میسر ہو سکتی تھی، حالیہ شہادتوں کے ساتھ ہی اسرائیلی افواج کے ہاتھوں شہداء کی مجموعی تعداد 52 ہزار 810 تک جا پہنچی ہے۔صیہونی بمباری سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک لاکھ سے متجاوز ہو چکی ہے، ادھر غزہ میں ناکہ بندی کی وجہ سے ادویات کا بحران شدت اختیار کر گیا، کینسر اور شوگر کے مریض دم توڑنے لگے۔

مزید پڑھیں:  زیرِ زمین جوہری تنصیبات مکمل محفوظ اور فعال ہیں،سربراہ ایرانی ایٹمی ایجنسی