ویب ڈیسک: بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر عوام پرجوش، صوابی اور باجوڑ میں پاک فوج سے اطہار یکجہتی ریلی نکالی، اس دوران شرکا کے پرجوش نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
ضلع صوابی میں نصرمن اللہ و فتح قریب پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، صوابی ٹوپی بازار میں پاک فوج کی کامیابی اور انڈیا کو ہر محاذ پر شکست دینے کی خوشی میں پیپلز ایکشن گروپ فار ایجوکیشن صوابی کی طرف سے فتح کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔
اس موقع پر عوام نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد اور پاک فضائیہ زندہ باد کے نعرے لگائے، اور خوشی سے سرشار عوام نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی اور دشمن کے دانت کھٹے کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔
ادھر صوابی اور باجوڑ میں پاک فوج سے اطہار یکجہتی ریلی نکالی گئی، ضلع باجوڑ کے عوامی حلقوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی، اور ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خار چوک تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی شرکاء کے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی، لوگوں نے پاکستان کے جھنڈے ہاتھوں میں تھامے رکھے تھے، ریلی میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
