چین امریکہ مذاکرات میں اہم پیشرفت

چین امریکہ مذاکرات میں اہم پیشرفت، تجارتی روابط بحال ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں چین امریکہ مذاکرات میں اہم پیشرفت دیکھی جا رہی ہے، اس حوالے سے ماہرین اور دونوں ممالک کے حکام کی جانب سے چین اور امریکہ میں تجارتی روابط بحال ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے، کیونکہ مذاکرات انتہائی مثبت انداز میں ہوئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے امریکہ اور چین نے سوئٹزر لینڈ میں دوستانہ تعمیری انداز میں مذاکرات کیے، امریکی کاروباری فرمز کے لیے چین کی مارکیٹ کھلنی چاہیے، یہ اقدام دونوں ملکوں کے لئے فائدہ مند ہوگا۔
چین امریکہ مذاکرات میں اہم پیشرفت کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوئٹزرلینڈ میں چین کے ساتھ بہت اچھی ملاقات ہوئی، دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کے حوالے سے جاری بات چیت میں زبردست پیش رفت ہو رہی ہے، یہاں تک کہ تجویز دی گئی ہے کہ تجارتی عمل کو دوبارہ ترتیب دیا جانا چاہئے۔
واشنگٹن ڈی سی اور بیجنگ حکام سوئٹزرلینڈ میں ٹیرف کے حوالے سے بھی مذاکرات جاری رکھیں گے، تاکہ کاروباری گتھی سلجھائی جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے مذاکرات کے دوسرے دور سے قبل امریکہ اور چین کے تجارتی تعلقات مکمل بحالی کا پیشگی خیرمقدم کیا۔
یہ بات چیت اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہ انتہائی ٹیرف امریکہ کے مفاد میں ہے نہ چین کے، اس لئے اس حوالے سے بات چیت کا دور جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  عمران بشریٰ سزا معطلی درخواستوں پر سماعت آج بھی نہ ہو سکی