چارسدہ میں جشن کا سماں

بھارت کو بھرپور جواب دینے پر چارسدہ میں جشن کا سماں

ویب ڈیسک: بھارت کو بھرپور جواب دینے پر چارسدہ میں جشن کا سماں، بازاروں اور گلیوں کو قومی پرچموں سے سجا دیا گیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا بھرپور دفاع کرنے پر ملک بھر کی طرح چارسدہ میں بھی جشن کا سماں ہے، عوام میں جوش وجذبہ قابل دید رہا، اسسٹنٹ کمشنر ریاض خان نے وطن سے محبت کا بھرپور اظہار کرتے ہوئےچارسدہ فاروق اعظم رض چوک سمیت بازاروں داخلی خارجی راستوں سرکاری عمارات کو سبز ہلالی پرچموں سے سجا دیا۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے لوگوں میں بھی پاکستانی جھنڈے تقسیم کیے اور گاڑیوں پر سبز ہلالی جھنڈے لہرائے گئے، ضلع چارسدہ کے مرکزی بازار پاکستان اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھے۔
اس موقع پر بازاروں اور چوراہوں سمیت عمارتوں کو قومی پرچم سے سجانا وطن سے محبت کا پیغام دے رہا ہے، شہریوں کا جذبہ دیدنی ہے اور میڈیا پر بھی وطن پرستی کے رنگ نمایاں ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی خوراک کے متلاشی افراد پر بمباری، مزید 65فلسطینی شہید