گانے بجانے کے الزام میں 14

افغانستان، موسیقی اور گانے بجانے کے الزام میں 14 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: افغانستان میں موسیقی اور گانے بجانے کے الزام میں 14 افراد گرفتار کر لئے گئے، یہ واقعہ افغانستان کے شمالی صوبے تخار میں پیش آیا ، جہاں طالبان حکام نے رات کے وقت موسیقی اور گانے گانے کے الزام میں 14 افراد گرفتار کئَے۔
افغان پولیس کے مطابق یہ افراد ایک رہائشی گھر میں جمع تھے، جہاں وہ موسیقی بجا رہے تھے اور گانے گا رہے تھے، جس سے عوام کو پریشانی ہوئی۔ یاد رہے کہ طالبان نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک میں موسیقی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔
افغان پولیس نے موسیقی کو اخلاقی فساد اور عوامی بے چینی کا سبب قرار دیتے ہوئے موسیقی کے آلات اور ساؤنڈ سسٹمز کو تلف کیا، موسیقی کے سکول بند کر دیے اور تقاریب میں موسیقی بجانے پر پابندی عائد کر دی، جبکہ زیرِ حراست افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
طالبان نے سابق موسیقاروں کو اسلامی نظموں اور بغیر ساز کے دینی کلام کی طرف راغب ہونے کی ترغیب دی ہے، کیونکہ ان کے سابقہ دورِ حکومت (1996–2001) کی طرح یہی موسیقی کی واحد جائز شکل ہے۔

مزید پڑھیں:  صوبائی بجٹ میں بھی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ متوقع، نفاذ یکم جولائی سے ہوگا