ویب ڈیسک: جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا کے ترجمان اسلم غوری نے تبایا ہے کہ آج پشاور میں دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ ہوگا۔ ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جس میں صوبہ بھر سے عاشقان اسلام اور محبان وطن شریک ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ ملین مارچ سے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان خصوصی خطاب کریں گے، جبکہ جے یو آئی کی مرکزی اور صوبائی قیادت بھی اس موقع پر موجود ہوگی۔
اسلم غوری کا کہنا تھا کہ اسلام اور پاکستان کے دفاع کے لئے جے یو آئی کارکن ہر اول دستے کا کردار ادا کریں گے، دفاع پاکستان و شہدائے غزہ ملین مارچ بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا۔ صوبہ پختونخوا کے غیرتمند مسلمان اور پاکستانی ایمانی جوش او جذبے کے ساتھ شرکت کریں۔
