ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ بندی کے حوالے سے کہنا ہے کہ سیزفائر بھارت کیساتھ ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کیساتھ کیوں نہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قوم نے بھارت کو سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر جواب دیا، بھارت کو پاکستان کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، بھارت کی جانب سے دوبارہ اگر جارحیت کا مطاہرہ کیا گیا تو آئندہ بھی ایسا ہی سخت جواب آئے گا۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سیزفائر بھارت کیساتھ ہو سکتا ہے تو پی ٹی آئی کے ساتھ بھی سیاسی سیز فائر ہونا چاہیے۔
