پاکستانی جوابی کارروائی نے بھارت

پاکستانی جوابی کارروائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارت کو شاید یہ زعم تھا کہ پاکستان کو بزور اپنے مطالبات منوانے پر قائل کر لیں گے لیکن پاکستانی جوابی کارروائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی دفاعی کارروائی سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑ گئی ، اور ان کا گھمنڈ ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہو گیا، بھارت کا خیال تھا کہ پاکستان کو رگڑا دے کر شاید اپنی شرائط پر لائیں گے، لیکن پاکستانی جوابی کارروائی نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔
وزیر دفاعی کا کہنا تھا کہ بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے، ہم جنگ کا موومنٹم بڑھا سکتے تھے لیکن ہم نے جنگ کو روک کر دیگر آپشن سامنے رکھے، بات چیت چلے گی تو اس سے راستے نکلیں گے، اس لئے ہم نے بات چیت کا راستہ چنا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستانی دفاع مضبوط ہے ، یہ دنیا جان چکی ہے، اب مذاکرات کی میز بر بات چیت ہوگی، پاکستان اور بھارت کی بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔

مزید پڑھیں:  امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ