ویب ڈیسک: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس نے اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے واضح فرق ڈالا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا، مارکو روبیو اور جےڈی وینس مسئلہ کے حل میں پیش پیش رہے، یہ امریکی حکومت کی جانب سے صدر ٹرمپ کے وژن اور بصیرت پر عمل درآمد کا ہی نتیجہ ہے کہ جنگ کو روک کر فریقین کو مذاکرات پر آمادہ کیا۔
ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سمیت کئی اعلیٰ حکام سے کئی مرتبہ ٹیلی فونک رابطے ہوئے، ہم مزید رابطوں کو ممکن بنانے کے لیے پُرامید ہیں، امید ہے مزید بات چیت مؤثر طریقے سے آگے بڑھا سکیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
