شہید محمد آیاز کی میت سرکاری

شہید محمد آیاز کی میت سرکاری اعزاز کیساتھ تخت بھائی پہنچا دی گئی

ویب ڈیسک: ریسکیو 1122 کی جانب سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ کے شہید محمد آیاز کی میت سرکاری اعزاز کیساتھ تخت بھائی پہنچا دی گئی، اس موقع پر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ وطن کے بیٹے، جو فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کر گئے، آپ کی قربانی ہمارا فخر ہے، آپ کا عزم ہماری پہچان ہے، ریسکیو 1122 آپ کو سلام پیش کرتی ہے۔
ریسکیو ذراءع نے کہا کہ جنہوں نے دوسروں کی زندگی بچاتے ہوئے اپنی زندگی قربان کی، آپ کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی، اللہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
یاد رہے کہ شہید محمد آیاز کی میت سرکاری اعزاز کیساتھ تخت بھائی پہنچا دی گئی، جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ نے تیمور سلیم جھگڑا کو 26جون تک حفاظتی ضمانت دے دی