آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھرمیں جشن،لوگ سڑکوں پرنکل آئے

ویب ڈیسک: بھارتی جارحیت پر اسے پاک فوج نے دندان شکن جواب دیا، اس دوران آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، لوگ سڑکوں پر نکل آئے، اور مٹھایاں تقسیم کرنے لگے۔ اس دوران شہریوں نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیاں نکالیں اور ان سے اظہاریکجہتی کیا، اور بھارت کو منہ توڑ جواب پر ان کی ستائش کی۔
آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر شہر شہر، گلی گلی افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلیوں میں عوام کی کثیر تعداد شریک ہے، ملک کے ہر کونے سے لوگ ہاتھوں میں قومی پرچم تھامے سڑکوں پر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں، افواج پاکستان کے جوانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی جا رہی ہیں، پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
لکی مروت میں فتح کی خوشی میں عوام کی بڑی تعداد نے قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں بھی افواج پاکستان کی فتح پر ریلی کا انعقاد کیا گیا، خیبرپختونخوان کے سیاحتی ضلع چترال میں بھی غیور عوام افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت ضلع مردان میں بھی عوام نے ریلیاں نکالیں اور اس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ، اس دوران پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، سوات، مہمند، نوشہرہ میں بھی عوام پاک فوج زندہ باد ، بھارت مردہ بات کے نعرے لگاتی سڑکوں پر نکل آئی، ریلیوں میں ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی اس دوران عوام نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل پڑا ہے ،نواز شریف