ویب ڈیسک: پاک بھارت جنگ کے حوالے سے یورپی ماہرین نے کہا ہے کہ ایس 400 سسٹم کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ٹرننگ پوائنٹ تھا، اینٹی ائیر کرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی اس جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار دیا جا سکتا ہے۔
بلغارین ملٹری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی جوابی حملے میں ایس 400 سسٹم کی تباہی پاک بھارت جنگ کا ٹرننگ پوائنٹ ہے کیونکہ اگر اس سسٹم کی تباہی اس جنگ میںہوئی ہے تو یہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل واقعہ ہے، ادھم پور بیس شمالی بھارت کا مرکزی بیس، سخوئی سکواڈرن مرکز اور سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہے۔
یورپی ڈیفنس تجزیاتی ماہرین کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہائی اہم ائیر بیس پر روسی سسٹم کی تباہی سے بھارتی دفاع کمزور پڑ گیا، پاکستان نے ہائپر سونک جے ایف 17 تھنڈر میں لگایا ہے تو پاک فضائیہ کے حملے کی صلاحیت بہت بڑھ گئی ہے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ پاکستان نے چین کے ہائپر سونک میزائلوں کا مقامی ماڈل تیار کیا ہو، تاہم بھارتی دفاعی سسٹم کی تباہی سے اس کی دفاعی حکمت عملی پر دور رس نتائج ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق اس جنگ سے یہ علامتی پیغام بھی گیا کہ پاکستان بھارت کے بہت اندر تک جا کر حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ روسی ساختہ سسٹم ایس 400 سیچوریشن حملوں یا ریڈار و کمانڈر پر حملہ کیے جانے پر کمزور پڑجاتا ہے۔
