صدر ٹرمپ کی شکل میں شراکت دار

صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو مضبوط شراکت دارملا ہے،وزیراعظم

ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی جانب سے مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک مضبوط شراکت دارملا ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ امریکی صدرکی قیادت اور عالمی امن کیلئے ان کے عزم پربیحد مشکور ہوں اور صدرٹرمپ کی پیشکش کو جنوبی ایشیا میں پائیدار قیام امن کیلئے اہم سمجھتا ہوں۔
ان کا کہنا تھاکہ صدر ٹرمپ کی شکل میں پاکستان کو ایک مضبوط شراکت دارملا ہے، اسٹریٹیجک شراکت داری کو نئی جہت ملیگی اوردوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، یہ تعاون صرف تجارت اور سرمایہ کاری تک محدود نہیں، ہر شعبے میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا امن و سلامتی کیلئے مل کر کام کرتے رہے ہیں، باہمی مفادات کے تحفظ اور فروغ کیلئے قریبی تعاون کیا ہے۔
دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان بھارت تعلقات سے متعلق بیان کا خیرمقدم کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکاسمیت دیگر دوست ممالک کے تعمیری کردار کو سراہا۔
ترجمان کا کہنا تھاکہ جنگ بندی کے حالیہ معاہدے میں امریکا کا کردار قابلِ تحسین ہے، صدر ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہیں، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کا ہمیشہ سے مقف ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا لازم ہے۔
ترجمان نے بتایاکہ پاکستان امریکا سے تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے، پاکستان علاقائی امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے عالمی برادری سے رابطے میں رہے گا۔

مزید پڑھیں:  تہران پر اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کےانٹیلی جنس چیف اورڈپٹی شہید