شہید جوانوں کی نماز جنازہ ادا

بولاری ائیر بیس میں شہید ہونے والے جوانوں کی نماز جنازہ ادا

ویب ڈیسک: بولاری ایئربیس پر بھارت کے حملے میں پاک فضائیہ کے شہید ہونے والے جوانوں کی الگ الگ نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
خیبرپختونخوا کے گاؤں خرم محمدزئی ضلع کرک سے تعلق رکھنے والا نوجوان مبشر جاوید کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی جس میں پولیس کام اور علاقہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
اسی طرح وادی سون نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے پاک فضائیہ کے جوان نجیب سلطان کی نماز جنازہ بھی آبائی گاؤں میں ادا کی گئی جس میں پولیس حکام سمیت علاقہ کے عوام کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔
دریں اثناء بولاری ایئربیس حملے میں شہید ہونے والے میانوالی کے نوجوان ملک فاروق احمد کی نماز جنازہ بھی اپنے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں ڈی پی او میانوالی اور پولیس کے دیگر حکام کے علاوہ علاقہ کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

مزید پڑھیں:  جلاوطن ایرانی شہزادے رضا پہلوی کی اسرائیلی وزیرِ اعظم سے ملاقات